اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انتظار حسین کا نام انتظار کیوں؟

انتظار حسین موجودہ عہد میں پاکستان ہی کے نہیں اردو فکشن، خاص طور پر افسانے یا کہانی کے اہم ترین لکھنے والے تصور کیے جاتے ہیں۔

ان کے افسانوں کے سات مجموعے شائع ہو چکے ہیں اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں بین الاقوامی بکر پرائز ايوارڈ کے ليے شارٹ لسٹ کيا گيا۔ آج کل وہ بکر پرائز کی تقریب اور چند ادبی ميلوں ميں شرکت کے لیے برطانيہ آئے ہوئے ہیں۔

انتظار حسین کے مداحوں کو شارٹ لسٹ کرنا تو ناممکن کام ہے لیکن ان کے ايک ایسے مداح بھی ہیں جو خود بھی ایک مشہور ناولسٹ ہیں۔ پاکستاني نژاد برطانوي مصنف نديم اسلم سے جب انتظار حسین کا انٹرویو کرنے کے لیے پوچھا گیا تو انہوں نے خوشی خوشی خود کو اس کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا۔

حال ہی میں شائع ہونے والے ناول ’دی بلائنڈ مینز گارڈن‘ کے مصنف ندیم اسلم انتظار حسین سے کيا پوچھنا چاہتے ہیں، سنيے انھی کي زباني۔