اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ملک

رواں سال پاکستان میں دوران ڈیوٹی مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملکوں میں سرفہرست بن چکا ہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اپنی رپورٹ میں پاکستان کے قبائلی علاقوں کو اظہار رائے کی آزادی کے لیے خطرناک کہا ہے۔

ہماری نامہ نگار صبا اعتزاز نے پشاور اور چارسدہ میں جان گنوانے والے قبائلی صحافیوں کے گھروں کا دورہ کیا۔