اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ بارہ جون کا سیربین، حصۂ دوم

اس حصے میں شامل تھیں عالمی خبریں جن میں استنبول میں مظاہروں، جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کی طبعیت کی ناسازی اور شام میں باغیوں کے ہاتھوں حکومت کے حامی شیعہ جنگجوؤں کی ہلاکت کا ذکر ہوا۔

اس کے بعد باری تھی ایران کی جہاں بدھ کو صدارتي انتخابات کي مہم کا آخري دن تھا۔ ایران میں جمعہ کو صدارتي انتخاب ہورہا ہے جس ميں توقع ہے کہ قدامت پسند اميداوار ہي کامياب ہوں گے تاہم معتدل سياستدان حسن روہاني کي حمايت ميں بھي اضافہ ہورہا ہے اور انہيں دو سابق صدور محمد خاتمي اور علي اکبر رفسنجاني کي بھي حمايت حاصل ہے۔ ايران کے سياسي ڈھانچے اور اختيارات کي تقسيم پر نظر ڈالي جاويد سومرو نے۔