اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پشاور کی کمزور ہوتی دفاعی لائن

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے جنوب میں مضافاتی علاقوں میں کچھ عرصے سے سکیورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں کی طرف سے حملے ایک معمول بن چکے ہیں۔ پشاور کی دفاعی لائن کے طور پر مشہور ان علاقوں میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث بظاہر حکومت کی عمل داری روز بروز کمزوری ہوتی جا رہی ہے۔ یہاں مسلسل حملوں کی وجوہات کیا ہیں ، اس کا جائزہ ہمارے ساتھی رفعت اللہ اورکزئی نے اس رپورٹ میں لینے کی کوشش کی ہے۔