جمعہ اکیس جون کا سیربین

جمعہ اکیس جون کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان میں ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا اور بی بی سی اردو پر لائیو سٹریم کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سیربین بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو بھی نشر کیا جاتا ہے۔

بھارت میں سیلاب سے تباہی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈيا کی ریاست اترا کھنڈ میں بارش اور سیلاب کی تباہی میں مرنے والوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ دور دراز کے پہاڑوں میں اب بھی ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر اور فوج کے جوان ان مقامات تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا صحیح اندازہ آئندہ ایک دو دنون کے بعد ہي لگ سکے گا۔ انڈیا سے ہمارے نامہ نگاروں کی رپورٹیں۔

سنگاپور میں فضائی الودگی انتہا کو

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومت کے ردعمل پر نامہ نگاروں کی رپوٹوں کے علاوہ دیکھیں کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے جنگلوں میں بھڑکنی والی آگ نے سنگا پور کے ماحول پر کیا اثر ڈالا ہے۔

جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سنگا پور میں فضائی آلودگی پلوٹینٹ سٹینڈرڈ انڈیکس پر 401 تک جا پہنچی جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ سطح تھی۔ اس بارے میں رپورٹ عنبر شمی کی زبانی۔

سنوکر کے کھلاڑیووں کے مسائل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں سیاست دانوں اور حکمرانوں کی جانب سے کیے جانے والے دلفریب وعدے اور پرکشش اعلانات نئی بات نہیں۔ عوام اب ان سب باتوں کے عادی ہو چکے ہیں لیکن کھلاڑی اس بارے میں کیا سوچتے ہیں جب ان سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوں؟ اور اگر وہ کھلاڑی عالمی چیمپئن ہو تب !

نامہ نگار عبدالرشید شکور نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں سنوکر کے کھلاڑیوں کی اسی کیفیت کو جاننے کی کوشش کی ہے۔

تو پھر چلیں بہاول پور

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کچھ شہر خود رو نباتات کی طرح پیدا ہوجاتے ہیں۔ کچھ شہر زمین پر میخوں کی طرح گاڑ دیے جاتے ہیں۔لیکن بعض شہروں کو تاریخ اور دعا جنم دیتی ہے اور پھر وہاں کے لوگ انہیں لاڈلے بچوں کی طرح پالتے ہیں۔آج ایسا ہی ایک شہر دیکھا جائے جسے ایک ریاست کی فراست نے جنم دیا۔ نامہ نگار وسعت اللہ آپ کوبہاول پور لیے چلتے ہیں۔

اسی بارے میں