اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی کوشش‘

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں آنے والے سیلاب کے باعث بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کے بعد حکومت اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب کے متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے وزیرِ آب پاشی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ ہیں یشپال آرے نے بتایا کہ حالیہ بارشیں گزشتہ سو سال میں ہونے والی شدید ترین بارشیں ہیں اور حکومت فوج کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔