پیر چوبیس جون کا سیربین

پیر چوبیس جون کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان میں ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا اور بی بی سی اردو پر لائیو سٹریم کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سیربین بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو بھی نشر کیا جاتا ہے۔

مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں نئي تاريخ رقم ہونے جا رہي ہے۔ وزيراعظم نواز شريف نے اعلان کيا ہے کہ سابق فوجي صدر پرويز مشرف کے خلاف آئين کے آرٹيکل چھ کے تحت غداري کا مقدمہ چلايا جائے گا جس کي سزا عمر قيد يا موت ہوسکتي ہے۔ یہ آرٹیکل ہے کیا اور کیا فوج پرویز مشرف کو بچانے کے لیے دباؤ ڈال سکتي ہے؟ اسلام آباد سے نامہ نگار ارم عباسی کی رپورٹ۔

’بھارت کے تحفظات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ طالبان سے مجوزہ مذاکرات کے دوران بھارت کے تحفظات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ جان کیری دہلی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ دہلی سے نامہ نگار سہیل حلیم کی رپورٹ

پاکستان سے غیر ملکی سیاحوں کا انخلا

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں شدت پسندوں کے حملے ميں گیارہ افراد کی ہلاکت کے بعد حفاظتی نقطۂ نظر سے علاقے سے غیر ملکی کوہ پیماؤں کا انخلا جاری ہے۔ مزيد تفصيل بتا رہے ہیں اسلام آباد سے نامہ نگار محمود جان بابر۔

پاکستان میں آم سیزن

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں آموں کا موسم شروع ہو گیا ہے اور رواں ہفتے آموں کا بادشاہ کہلائے جانے والا چونسا بھی مارکٹ میں آنا شروع ہو جائے گا۔ہمارے بزنس کے نامہ نگار خرم حسین نے ملتان جا کر یہ جاننے کی کوشش کی کہ کمرشلآئزیشن آم کی کاشت پر کس طرح اثر انداز ہو رہی ہے اور پھلوں کے بادشاہ آم کو کس قسم کے نئے اور طاقتوار دشمن کا سامنا ہے؟

اسی بارے میں