اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں صحت کی سہولتوں کا معیار

پاکستان میں صحت کی سہولتوں کے معیار کے بارے ميں سکینڈلز منظرِعام پر آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈائیلاسسز کے مریضوں میں آلودہ طبی آلات کے سبب ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ سے متعلق انکوائری رپورٹ اور پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے کے ہسپتالوں میں آلودہ طبی آلات کے استعمال سے متعلق ہیلتھ کمیشن کو لکھے گئے خط نے، صحت عامہ سے متعلق ایک اور سنگين مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔ لاہور سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ