جمعہ 28 جون کا سیربین

جعمہ 28 جون کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سیربین بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

ہسپتالوں میں سرجری کے آلات جراثیم کی آماج گاہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں صحت کی سہولیات کے معیار کے حوالے سے مختلف سکینڈلز منظرِ عام پر آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈائلیسس کے مریضوں میں آلودہ طبی آلات کے سبب ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ سے متعلق انکوائری رپورٹ اور پنجاب کے ینگ ڈاکڑوں کی جانب سے صوبے کے ہسپتالوں میں آلودہ طبی آلات کے استعمال سے متعلق ہیلتھ کمیشن کو لکھے گئے خط میں صحتِ عامہ کے ایک اور سنگین مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔ لاہور سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ

مصر میں احتجاج جاری

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مصر کے صدر محمد مرسی آئندہ اتوار کو اپنے دورِ اقتدار کا ایک برس پورا کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامیوں اور مخالفین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ قاہرہ میں جہاں صدر مرس کے حامی ان کے اقتدار کا ایک سال پورا ہونے پر خوش ہو رہے ہیں وہیں ان کے مخالف ان سے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مصر میں سیاست صرف ملک ہی نہیں خاندانوں کو بھی منقسم کر رہی ہے۔ ایسے ہی ایک خاندان کی کہانی بیان کی خدیجہ عارف نے

پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر جلد دستخط کیے جانے کی امید ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔ دونوں ممالک اس معاہدے کا انتظار کیے بغیر پاکستانی انفراسٹکچر کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے اور سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت نہیں بلکہ سرمایہ کاری کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اسلام آباد سے نامہ نگار ہارون رشید کی رپورٹ

بہاولپور کی قدیم کتب خانہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برٹش انڈیا میں 562 ریاستیں تھیں۔ جن ریاستوں نے عوامی فلاح و بہبود کو مقدم جانا ان میں بہاول پور کی ریاست صفِ اول میں تھی۔ آج ہمارے نامہ نگار نے اس سابق ریاست کے ایک ایسے نایاب ترکے کو دریافت کیا ہے جو ریاست بہاول پور کے آخری نواب صادق پنجم نے اپنے لوگوں کو تحفے میں دیا۔