جمعہ پانچ جولائی کا سیربین

جعمہ پانچ جولائی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

بجلی کے نرخوں میں فوری اضافے کا اعلان

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں نئی حکومت تو آ گئی لیکن مسائل اور خاص طور پر معاشی مسائل اور ان کے حل کے طریقے وہی پرانے ہیں یعنی آئی ایم ایف سے قرضوں کا معاہدہ اور قیمتوں میں اضافہ۔

پاکستان ميں بجلي کا بحران حل کرنے کے ليے مسلم ليگ کي حکومت نے صنعتي اور تجارتي صارفين کے ليے فوري طور پر بجلي کے نرخ بڑھانے کا فيصلہ کيا ہے۔ يہ بات وفاقي وزير پاني اور بجلي خواجہ آصف نے ہمارے نامہ نگار خرم حسين سے انٹرويو ميں کہي۔

عشرت جہان کا قتل سیاسی تنازع

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت کی ریاست گجرات میں نو برس پہلے ہونے والے ايک انکاؤنٹر کا معاملہ سیاسی تنازع بن گیا ہے۔ اِس انکاؤنٹر ميں گجرات پولیس نے انیس سالہ طالبہ عشرت جہان اور تین دیگر مسلمان نوجوانوں کو دہشت گرد قرار کر ہلاک کر دیا تھا۔ مرکزی تفتیشی بیورو یعنی سی بی آئی نے عدالت کے حکم پر تفتیش کے بعد اِس انکاؤنٹر کو قتل قرار دیا ہے۔

نئی دہلی سے نامہ نگار شکیل اختر کی

سزائے موت کے نظام میں پائی جانے والی خامیاں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر سزائے موت کا قانون اب بھی موجود ہے۔ گزشتہ تقریبا پانچ برسوں سے پھانسي دینے پرعائد پابندی کو نئی حکومت نے اب ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سزائے موت کے نظام میں پائی جانے والی خامیوں نے موت کا انتظار کرنے والے تقریباً آٹھ ہزار کے قریب قیدیوں کو اذیت سے دوچار کر دیا ہے۔ تفصيلات اسلام آباد سے نامہ نگارشہزاد ملک سے

بہاول پور کا صادق پبلک سکول

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان سمیت کم و بیش ہر جگہ یہ لاحاصل بحث جاری ہے کہ نظامِ تعلیم یکساں ہونا چاہيے یا ہر طبقے کے ليے الگ الگ۔ اس بحث کو فی الحال ایک طرف رکھتے ہوئے ایک ایسے تعلیمی ادارے کو دیکھتے ہيں جسے اکثر عام لوگ اُمرا سازی کا ادارہ سمجھتے ہیں۔

بہاول پور سے نامہ نگار وسعت اللہ خان کی رپورٹ