اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مصر میں حالات کشیدہ: ریڈیو رپورٹ

مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی معزولی کے خلاف دارالحکومت قاہرہ میں احتجاج کے صدر مرسی کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں چالیس سے زیادہ لوگ مارے گئے۔

مظاہرین نے کہا کہ پولیس اور فوج نے ان کے احتجاج کے خلاف کسی انتباہ کے بغیر کارروائی کی اور ان پر گولیاں چلائیں جبکہ مصری فوج کہتی ہے کہ مسلح افراد نے فوجی بیرکوں پر حملے کی کوشش کی جس میں ایک فوجی افسر مارا گیا۔ اخوان المسلمین نے فوج پر خونریزی کا الزام لگایا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مراسلوں کا خلاصہ احمدرضا کی زبانی