اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر آٹھ جولائی کا سیربین، حصۂ اول

مصر میں سیاسی بحران مزيد پيچيدہ ہوتا جا رہا ہے اور صدر مرسی کو اقتدار سے علیحدہ کرنے والی قوتوں میں اعلیٰ عہدوں کی تقسیم پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔ ابتداء میں حزب اختلاف کے رہنما محمد البرداعی کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کیا گیا تھا لیکن پھر یہ کہا جانے لگا کہ انہیں عبوری نائب صدر بنایا جائے گا۔ اخوان المسلمين نے فوج پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کيا ہے جبکہ فوج کا کہنا ہے کہ مظاہرين ميں سے مسلح لوگ فوج پر فائرنگ کر رہے تھے۔ فائرنگ کے واقعات ميں پچاس سے زيادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔