اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر آٹھ جولائی کا سیربین، حصۂ دوم

پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے اور اب ملک میں تقریباً بارہ سو افراد لاپتہ ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق پانچ برسوں میں خیبر پختونخوا کے چار سو پچاسی افراد سمیت ملک بھر سے سولہ سو افراد کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سابق دور میں ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن فار فاٹا اینڈ پاٹا کے نفاذ سے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔ کیا موجودہ حکومت یہ مسئلہ حل کر پائے گی۔ تفصیل بتا رہے ہیں پشاور سے عزیزاللہ خان۔