بدھ دس جولائی کا سیربین

بدھ دس جولائی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

سیربین حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں دہشتگردی کے پے درپے حملے ہر لمحے شہریوں کو حالت جنگ کا احساس دلاتے ہیں۔ دوہزار دو سے اب تک سینکڑوں حملے ہزاروں جانوں کا ضیاع اور اربوں کا مالی نقصان لیکن پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف کوئی طویل مدتی مشترکہ لائحہ عمل نہیں بنایا جاسکا۔پارلیمنٹ کی قرادادوں اور سیاسی جماعتوں کی کانفرنسوں کے باوجود انسداد دہشتگردی کے لیے کوئی پالیسی کیوں نہیں بن سکی؟ لاہور سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام کے شہر حمص میں حکومت اور باغی افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق حکومتی فوج کو اس معرکے میں سبقت حاصل ہے۔ تاہم اس جنگ کے عجیب و غریب نتائج بھی سمانے آ رہے ہیں۔

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے کرکٹر پرویز رسول کو زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلوں کے لئے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ پہلے کشمیری ہیں جو عالمی کرکٹ مقابلوں میں اب بھارت کی نمائندگی کرینگے۔ کشمیر میں ان کی اس کامیابی پر خوش ہیں، لیکن مقامی سطح پر کچھ حلقوں کو تحفظات ہیں۔ سرینگر سے ریاض مسرور کی رپورٹ

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں کمپنیاں نہ صرف جدید سے جدید تر مصنوعات تخلیق کرنے میں مصروف رہتی ہیں بلکہ ان مصنوعات کی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بھی ڈیزائن کے حوالے سے خوبصورت اور منفرد بنانے کی خواہش رکھتی ہیں - نوشین عباس ہمیں کلک میں اسی کے بارے میں بتا رہی ہیں-