بدھ چوبیس جولائی کا سیربین

بدھ چوبیس جولائی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

سیربین حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہرمعاشرے کی طرح پاکستان میں بھی انصاف عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جہاں برس ہا برس کے چکروں کے بعد بھی انصاف کسی کو ملتا ہے کسی کو نہیں۔ عدالتوں کے چکروں سے بچنے کی خاطر لوگوں کی ایک بڑی تعداد آج کل بااثر لیکن درحقیقت غنڈہ عناصرکے پاس جاتی ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں اس غیرسرکاری اور متبادل نظامِ انصاف کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ہمارے نامہ نگارمحمود جان بابرنے اپنی اس رپورٹ میں تنازعات کے حل کے اس نظام کا جائزہ لیا ہے۔

اسي بارے ميں ہم نے بات کي پاکستان بارکونسل کے سابق نائب صدر اورعدلیہ بحالی تحریک کے اہم رہنما عبدال لطیف آفریدی ایڈوکیٹ سے اور ان سے پوچھا کہ پاکستان میں انصاف فراہم کرنے کا جو نظام رائج ہے اس کی عمومی صورتحال کچھ بہت اچھي نہیں۔۔۔ اس سارے عمل میں کیا رکاوٹیں درپیش ہیں؟

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سلمان خان کے مداحوں کے ليے اچھي خبر تو يہي ہوتي کہ ان کو يہ بتايا جائے کہ ان کي کون سے نئي فلم کب ريليز ہورہي ہے ليکن آج خبر اچھي نہيں ہے ۔۔ ممبئي کي ايک عدالت ميں سلمان خان کے خلاف گيارہ برس پرانے کار حادثے کے ایک معاملے میں غیر ارادتآ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سنہ دو ہزار دو ميں ان کی کار سے کچل کر ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ اگر اس معاملے ميں سلمان خان کو قصوروار پایا جاتا ہے تو انہيں دس برس تک کي سزا ہوسکتي ہے۔ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ

برطانوی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے بی بی سی کے کہنے پر مریخ پر انسانی مشن بھیجنے کا منصوبہ ڈيزائن کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اس سرخ سیارے کے نو ماہ کے سفر پر جانے والے عملے میں تین افراد ہوں گے۔ اس منصوبے کا ایک مقصد اس سفر کو درپیش تکنیکی چیلینجز اور خطرات پر بحث چھیڑنا بھی ہے۔ نیل بولڈر کی رپورٹ

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برطانوي شہزادہ وليم اور ڈچيز آف کيمبرج کے بيٹے کو ديکھنے آج بچے کي پردادي و ملکہ برطانيہ کے علاوہ اس کے چاچا پرنس ہيري شاہي محل پہنچے ۔ شہزاہ وليم اور ڈچيز آف کيمبريج اپنے بچے کي پيدائش کے دوسرے روز کل شام واپس اپنے محل آگئے تھے۔ برطانوي ذرائع ابلاغ ميں شاہي خاندان کے نئے فرد کي آمد کے تين روز بعد بھي زبردست دلچسپي برقرار ہے۔ اس نومولود بچے سے جو توقعات وابستہ ہيں، ان توقعات ميں سے ايک يہ ہے کہ يہ بچہ برطانيہ کي زبوں حال معيشت کے ليے بہتري کي نويد ثابت ہوگا۔ اور تو اور بعض اندازوں کے مطابق اس بچے کے طفيل سے برطانوي معيشت کو تيرہ کروڑ ڈالر سے زيادہ کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ نامہ نگار کليري ہے ورڈ کي رپورٹ

اسي بارے ميں ہم نے بات کی برطانيہ ميں غير سرکاري تعليمي ادارے پرل ايجوکيشن کي سي اي او اور بائيس برس تک بي بي سي ورلڈ سروس ميں کام کر چکي ہماري ساتھي دردانہ انصاري او بي اي جنہيں ملکہ برطانيہ کي جانب سے آرڈر آف برٹش ايمپائر کے اعزاز سے نوازہ جاچکا ہے۔

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سمارٹ فونز سے لے کر سی سی ٹی وی تک، کیمرے ہماری روز مرہ کي زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔ ہماری ان تصویروں کو کمپنیاں مارکیٹنگ کے لیے کیسے استعمال کرتی ہیں؟ ٹیکنالوجی کی دنیا سے خبروں کے ساتھ نوشین عباس آج ہمیں بتائیں گی کہ کمپنیاں ان تصویروں سے کیسے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔