اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر انتیس جولائی کا سیربین، تیسرا حصہ

سيربين ميں وقفے سے پہلے آپ نے ديکھا کہ امريکي وزيرخارجہ جان کيري کي سفارتي کوششوں کے نتيجے ميں اسرائيلي اور فلسطيني نمائندے تين برس کے تعطل کے بعد آج سے دوبارہ مذارکات شروع کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات يہ ہے کہ اس گفتگو کو مذاکرات کے طريقۂ کار پر مذاکرات بتايا جا رہا ہے۔

اس وقت ميرے ساتھ سٹوڈيو ميں موجود ہيں ڈاکٹر طارق سليمان جو يہاں لندن کے سکول آف ايفريکن اينڈ اورئينٹل سٹڈيز ميں فلسطين سٹڈي سينٹر سے وابستہ ہيں۔

اب واپس چلتے ہيں پاکستان جہاں ایک برقع پوش خاتون سپر ہیرو کے کردار کے گرد گھومتی، ایک کارٹون سیریز جلد نشر کی جانے والی ہے۔ اس کارٹون سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی یہ سپر ہیرو نہ صرف پاکستان میں بلکہ ملک سے باہر بھی کافی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔ آخر یہ ہیں کون اور کیا کر رہی ہیں جو اِن کو اتنی شہرت ملی اور اِس کارٹون سیریز میں کیا خاص بات ہے ؟ تفصیل کے ساتھ صباء اعتزاز۔

نیکی کی قوت کے طور پر اینیمیشن میں پیش کی جانے والی اِس سکول ٹیچر اور اِس کے دوستوں کی اِس جدوجہد کا خیال آیا کہاں سے؟ يہي جاننے کے ليے اسلام آباد میں نامہ نگار صبا اعتزاز نے اس کارٹون سیریز کے خالق اور معروف گلوکار ہارون رشید سے پوچھا کہ اس سیریز کا مرکزی خیال کیا ہے؟