اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ اکتیس جولائی کا سیربین، دوسرا حصہ

زمبابوے ميں اکتیس جولائی کو صدارتي اور پارليماني انتخابات کے ليے ووٹنگ ہوئي۔ بڑي تعداد ميں لوگ ووٹ ڈالنے باہر نکلے۔ ان انتخابات ميں تيتس برس تک زمبابوے پر حکومت کرنے والے صدر رابرٹ موگابے کي قسمت کا ايک بار پھر فيصلہ ہونا ہے۔ صدر موگابے نے کہا ہے کہ اگر انتخابات ميں انہيں شکست حاصل ہوتي ہے تو وہ اسے قبول کريں گے وہيں عوام کا کہنا ہے کہ وہ اب تبديلي چاہتے ہيں۔ تفصيلات خديجہ عارف پيش کر رہی ہیں۔

اور اب نظر ڈالتے ہيں ديگر خبروں پر۔ افغان طالبان نے اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ کو بے بنیاد اور جانبدار قرار دیا ہے جس میں اقوامِ متحدہ نے افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا زمہ دار طالبان کو ٹہرایا ہے۔ نئي رپورٹ کے مطابق افغانستان کی جنگ میں اس برس شہریوں کی ہلاکتوں میں تئس فیسد اضافہ ہوا ہے، جو طالبان کے بڑھتے حملوں اور سرکاری فوج سے ان کی لڑائی کے سبب ہے۔

مصر کی حکومت نے وزارتِ داخلہ کو معذول صدر محمد مورسی کے حامیوں کے دھرنے کو ختم کرنے کو کہا ہے۔ کابینہ نے ایک بیان میں قاہرہ میں ہونے والے احتجاج کو قومی سلامتی کو ناقبلِ برداشت خطرہ قرار دیا ہے۔

ریکارڈ صرف بلندی کا نہیں بلکہ تیزی کا ہے۔ ایک چینی ایکروبیٹ نے تینتیس میٹر بلند رسی کو سب سے تیزی سے پار کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے اڑتیس آشاریہ پینتیس سیکنڈ میں سرانجام دیا۔ گرم ہوا سے بھرے غباروں کي مدد سے انہيں بلندي تک پہنچايا گيا۔

صوبہ خيبرپختون خواہ کے رونيو کے وزير علي امين نے ڈ يرہ اسماعيل خان ميں جيل کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے جيل پر حملے کا فوج اور تمام سکيورٹي اداروں کو علم تھا۔ انھوں نے بي بي سي کو بتايا کہ تمام پوليس افسران اور اہلکار طالبان کے حملے وقت جان بچانے کے ليے چھپ گئِے، اور فوج بھي حرکت ميں نہ آئي۔

پوليس نے فرار قيديوں ميں سے چاليس کو دوبارہ گرفتار کرنے کا دعويٰ کيا ہے۔ ہمارے نامہ نگار عزيزاللہ خان نے ڈي آئي خان جانے کي کوشش کي ليکن کرفيو کي وجہ سے پہنچ نہ پائے اور راستے سے ہي يہ رپورٹ بھيجي۔