اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ اکتیس جولائی کا سیربین، تیسرا حصہ

کراچی کے علاقے لیاری سے گینگ وار اور بدامنی کے باعث نقل مکانی کر کے دوسرے شہروں میں جانے والے کچھی کمیونٹی کے کئی خاندان تاحال واپس نہیں آ سکے ہیں اور نہ ہي حکومت متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کوئي مستقل پوسٹ قائم کر سکی ہے، جس کے باعث علاقے میں خوف اور کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔ ریاض سہیل کی رپورٹ ۔

کراچی میں ہمارے ساتھی ریاض سہیل نے صوبائی وزیرِ قانون سکندر مندھرو سے بات کی جو حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، اور ان سے پہلے یہ معلوم کیا کہ حکومت کے خیال میں کچھی برداری کا مسئلہ کيا ہے اور یہ کیسے پیدا ہوا؟