بدھ اکتیس جولائی کا سیربین

بدھ اکتیس جولائی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

سیربین حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مسلم لیگ نون کے نامزد کردہ ممنون حسین صدر منتخب ہوگئے ہیں اور وہ نو ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے تاہم دو بااختیار صدور کے بعد ان جیسے بظاہر بے ضرر صدر کے انتخاب کو اسلام آباد میں کیسے دیکھا جا رہا ہے۔ جائزہ لیا ہے نامہ نگار صبا اعتزاز نے اپنی اس رپورٹ میں۔

پاکستان کے نومنتخب صدرممنون حسین کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے ملک اورخصوصا کراچی میں امن وامان کا مسئلہ حل کریں اورآگرہ میں پیدا ہونے کے ناطے انہیں بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں کردارادا کرکے خوشی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایوان صدر کا سیاسی استعمال نہیں ہونے دینگے۔ نومنتخب صدرنے ان خیالات کا اظہار اپنے انتخاب کے بعد اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار محمود جان بابرکو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

مسلم لیگ نون نے ممنون حسین کو کیوں چنا اور دراصل وہ اس وقت کس انداز میں حکومتی معاملات کوچلا رہے ہیں جیسے مسائل پر بات کی اسلام آباد میں نامہ نگار ہارون رشید نے بات کی معروف تجزیہ کار اور اسی جماعت کے ایک سابق ایم این اے ایاز امیر سے اور ان سے پوچھا کہ میاں برادران کو نئے صدر کے قد کاٹھ میں ایسا کیا نظر آیا کہ ان کو اس اہم آئینی عہدے کے لیے چن لیا۔

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

زمبابوے ميں آج صدارتي اور پارليماني انتخابات کے ليے ووٹنگ ہوئي۔ بڑي تعداد ميں لوگ ووٹ ڈالنے باہر نکلے۔ ان انتخابات ميں تيتس برس تک زمبابوے پر حکومت کرنے والے صدر رابرٹ موگابے کي قسمت کا ايک بار پھر فيصلہ ہونا ہے۔ صدر موگابے نے کہا ہے کہ اگر انتخابات ميں انہيں شکست حاصل ہوتي ہے تو وہ اسے قبول کريں گے وہيں عوام کا کہنا ہے کہ وہ اب تبديلي چاہتے ہيں۔ تفصيلات خديجہ عارف پيش کر رہي ہیں۔

ریکارڈ صرف بلندی کا نہیں بلکہ تیزی کا ہے۔ ایک چینی ایکروبیٹ نے تینتیس میٹر بلند رسی کو سب سے تیزی سے پار کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے اڑتیس آشاریہ پینتیس سیکنڈ میں سرانجام دیا۔ گرم ہوا سے بھرے غباروں کي مدد سے انہيں بلندي تک پہنچايا گيا۔

صوبہ خيبرپختون خوا کے وزیر مال علي امين نے ڈيرہ اسماعيل خان ميں جيل کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے جيل پر حملے کا فوج اور تمام سکيورٹي اداروں کو علم تھا۔ انھوں نے بي بي سي کو بتايا کہ تمام پوليس افسران اور اہلکار طالبان کے حملے وقت جان بچانے کے ليے چھپ گئِے، اور فوج بھي حرکت ميں نہ آئي۔

ہمارے نامہ نگار عزيزاللہ خان نے ڈي آئي خان جانے کي کوشش کي ليکن کرفيو کي وجہ سے پہنچ نہ پائے اور راستے سے ہي يہ رپورٹ بھيجي۔

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کراچی کے علاقے لیاری سے گینگ وار اور بدامنی کے باعث نقل مکانی کر کے دوسرے شہروں میں جانے والے کچھی کمیونٹی کے کئی خاندان تاحال واپس نہیں آسکے ہیں اور نہ ہي حکومت متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کوئي مستقل پوسٹ قائم کرسکی ہے، جس کے باعث علاقے میں خوف اور کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔ ریاض سہیل کی رپورٹ ۔

کراچی میں ہمارے ساتھی ریاض سہیل نے صوبائی وزیرِ قانون سکندر مندھرو سے بات کی جو حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، اور ان سے پہلے یہ معلوم کیا کہ حکومت کے خیال میں کچھی برداری کا مسئلہ کيا ہے اور یہ کیسے پیدا ہوا؟

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایسے دور میں جہاں ڈسپوزیبل ٹیکنالوجی کلچر عام ہے، جس ميں چيزوں کو معمولي خرابي کي وجہ سے تبديل کيا جاتا ہے نہ کہ ان کي مرمت کي جاتي ہے، وہاں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو ايسا کرنے کے خلاف ہیں- اس مخالفت کي کیا وجہ ہے؟ آج ہمارے ٹيکنالوجي کے سلسلے کلک ميں یہی جاننے کي کوشش کي ہے نوشین عباس نے۔

پاکستان کے نو منتخب صدر ممنون حسین کی جائے پیدائش آگرہ ہے اور اس کے ایک محلے میں ان کے بعض رشتے دار اب بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسٹر حسین سات آٹھ برس کی عمر میں ہی تقسیم ہند کے وقت اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان چلے گئے تھے۔ ہمارے ساتھی شکیل اختر نے ان کے آبائی محلے میں کچھ وقت گزار کر یہ رپورٹ بھیجی ہے۔