اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’طالبان ہر حملہ تسلیم نہیں کرتے‘

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں پولیس کے مطابق بھارتی قونصلیٹ کے قریب خودکش دھماکے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف کو بتایا کہ ’ہمارے مجاہدین نے جلال آباد میں کوئی حملہ نہیں کیا ہے‘۔

جلال آباد میں اس وقت اس قسم کے حملے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟ اس حوالے سے افغان امور کے ماہر اور تجزیہ کار موسیٰ جلالزئی کی سیربین میں گفتگو سنیے۔