اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ دو اگست کا سیربین، دوسرا حصہ

زمبابوے ميں انتخابي کميشن کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہونے والے صدارتي اور پارليماني انتخابات ميں صدر رابرٹ موگابے کي پارٹي "زانو پي ايف" کو دو تہائي اکثريت حاصل ہوئي ہے۔ حزب اختلاف کي جماعت نے ان نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر ديا ہے۔ وہيں افریقی یونین کی مبصر مشن نے کہا ہے کہ زمبابوے میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آزادانہ، منصفانہ، اور قابل اعتماد ہيں۔ تفصیلات خدیجہ عارف سے

اور اب ايک نظر ديگر خبروں پر ۔۔۔ ۔ مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامی کئی شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں۔ دو دن قبل ہی فوج کی حامی حکومت نے پولیس کو مظاہرین کا دھرنا ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ مرسی کے حامیوں کا مرکز مشرقی قاہرہ میں واقع ایک مسجد ہے۔ اطلاعات ہیں کہ حکام مظاہروں کو روکنے کی کوشش کريں گے۔

تائیوان میں مجوزہ چوتھے جوہری بجلي گھر کے تنازعے پراراکینِ پارلیمان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔اپوزيشن کي ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعرات سے پارلیمان پر دروازے بند کرکےقبضہ جمایا ہؤا تھا۔ مخالفين کے بقول جوہری توانائي غیر محفوظ ہے جبکہ حکومت کہتی ہے کہ پاؤر پلانٹ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

اٹلی میں سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کو سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیکس فراڈ پر ایک سال قید کی سزا کي توثيق کے بعد ملک ميں حصص کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ سرمایہ کاروں کو ڈر ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے تازہ سیاسی شورش پیدا ہو سکتی ہے۔ اٹلی کی مخلوط حکومت میں مسٹر برلسکونی کی جماعت بھي شامل ہے۔

نیپال میں ايورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں۔ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ايورسٹ کے کوہ پیماؤں کی مدد اور ماحول کے تحفظ کے لئے بیس کیمپ پر ایک سرکاری ٹیم موجود رہے گی۔

ايران ميں منگل کو نئے صدر حسن روحاني اپنے منصب کا حلف اٹھا رہے ہيں۔ سبکدوش صدر احمدي نژاد سے وِرثے میں حسن روحاني کو ايک ايسا ايران مل رہا ہے جس کي معيشت برے حال ميں ہے اور اُس پر اقوام متحدہ اور مغرب کي جانب سے سخت معاشي اور تجارتي پابندياں بھي نافذ ہيں، جبکہ جوہري پروگرام کے شفاف ہونے يا نہ ہونے کے تنازعے پر تمام يورپي ملکوں سے اس کے تعلقات بھي بہت خراب ہيں۔ جبکہ فلسطيني علاقوں پر اسرائيلي قبضے کے بارے ميں ان کے بيان سے بھي ايک تنازعہ پيدا ہوا ہے۔ نامہ نگار رچرڈ گيلپِن کي رپورٹ