اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ دو اگست کا سیربین، تیسرا حصہ

پاکستانی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورے کے دوران ڈرون حملے روکنے سے متعلق کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے جس کے بعد یہ معاملہ تاحال تعطل کا شکار ہے۔ اس سے پہلے مقامی میڈیا میں یہی خبر گردش کر رہی تھی کہ امریکہ ڈرون حملے بہت جلد بند کرنے والا ہے۔ آج اسلام آباد میں دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں امریکہ اُن کے موقف کو اہمیت دے گا۔اسلام آباد سے ارم عباسی۔

اسي بارے ميں مزيد بات کرنے کے ليے اس وقت واشنگٹن سے ہمارے ساتھ موجود ہيں امريکہ ميں پاکستان کے سابق سفير حسين حقانی۔