اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں جہادی لٹریچر

پاکستان میں حکومتی پابندی کے باوجود کالعدم انتہاپسند تنظیمیں اپنے جہادی عزائم کے فروغ کے لیے کھلے عام جہادی رسالے، جرائد اور لٹریچر تقسیم کر رہے ہیں۔ حکومتی پابندی سے بچنے کے لیے کالعدم جہادی تنظمیوں نے نہ صرف اپنے بلکہ پبلیکشینز کے بھی نام تبدیل کر کے اشاعت و تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق ان جرائد سے انھیں مالی فائدہ تو ہوتا ہی ہے مگر یہ پبلیکشنز مزید افراد بھرتی کرنے کا اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔انتہاپسندی کے شکار پاکستان میں اس حساس جہادی لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کسطرح ہو رہی ہے اور اس کا معاشرے پر کیا اثر ہو رہا ہے سنیے ارم عباسی کی رپورٹ میں۔