پیر بارہ اگست کا سیربین

پیر بارہ اگست کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

سیربین کا حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں اغوا کے واقعات ميں تشويش ناک اضافہ ہوا ہے۔ سرکاري اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے پہلے چھ ماہ ميں نو ہزار سے زيادہ اغوا کي وارداتيں پيش آئي ہيں۔ اِن ميں ذاتي جھگڑوں اور خانداني دشمني کے علاوہ اغوا برائے تاوان اور سياسي اغوا بھي شامل ہيں۔ ادھر پاکستان کے صنعتي اور تجارتي مرکز کراچي میں فلیش یا ایکسپریس کڈنیپنگ کے نام سے اغواء کی ایک نئی قسم نے شہریوں کی زندگی مزید مشکل بنا دي ہے۔ صبا اعتزاز کي رپورٹ ديکھيے۔

اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشير داخلہ شرف الدين ميمن سے بات چیت بھی اس حصے میں شامل ہے۔

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں گذشتہ چند برسوں سے اغوا کی وارداتوں نے صنعت کی شکل اختیار کرلی ہے۔ ایک ایسا منافع بخش کاروبار جو کسی کے لیے راتوں رات امیر بننے تو کسی کے لیے بہت سے دوسرے غیرقانونی دھندوں کو چلانے کا سرمایہ فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ ملک میں اِس وقت اغوا کی وارداتوں کی مجموعی صورتحال کیا ہے اور اغوا کی وارداتوں پر قابو پانے میں کیا رکاوٹیں ہیں دیکھیے لاہور سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ اور اسی بارے میں ان کی سابق ڈي جي نيشنل پوليس بيورو اور سابق ايڈيشنل آئي جي پنجاب ڈاکٹر وسيم کوثر سے بات چیت۔

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تیسرے حصے میں ذکر ہے اسرائیل کی جانب سے امن مذاکرات سے قبل 26 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا اور بھارت کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت کا جسے کوچی میں سمندر میں اتارا گیا۔ اس کے علاوہ بات ہو رہی ہے کہ آن لائن ادائیگی کی کمپنی پے پال کے اس ایپ کی جس کے تحت اگر آپ پے پال کا اکاؤنٹ رکھنے والے کسي ہوٹل یا دوکان میں جائیں تو وہاں آپ اپنے چہرے اور نام کی بنیاد پر بھي بِل ادا کرسکتے ہیں۔

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اور آخر میں ہفتہ وار سلسلے ’بزنس‘ میں بات ہوگی اردن کے سرحدي علاقے زعتاري کے پناہ گزين کيمپ کی جہاں موبائل فون سے لے کر کرائے پر شادي کے جوڑے تک سب کچھ دستياب ہيں۔ دیکھیے بي بي سي کے ہاوورڈ جانسن کي رپورٹ۔

اس کے علاوہ ذکر ہے برطانيہ کے بارکلیز بینک کا کہ جس نے زرِمبادلہ بھیجنے والے ايسے سينکڑوں ڈيلرز کے اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان کیا ہے جو بيرون ملک رقوم بھیجتے ہیں۔ ان میں تقریبا تین سو پاکستانی ڈیلرز کے بھی اکاؤنٹس شامل ہیں۔ بارکلیز کو تشویش ہے کہ کچھ شدت پسند اور جرائم پيشہ عناصر اس سہولت کا استمعال کررہے ہيں: دیکھیے مارک ڈويل کي رپورٹ