اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام میں کیمیائی حملے: تحقیقات کے لیے عالمی دباؤ

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اگر شام میں بڑی سطح پر کیمیائی ہتھیار استمعال ہوئے ہيں تو اس سے امریکہ کا بنیادی قومی مفاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

ادھر روس نے شامی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کو ان الزامات کی تفتیش کي اجازت دے، تاہم شامی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ان حملوں کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ شام چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں پناہ لینے والے بچوں کی تعداد دس لاکھ ہوگئی ہے۔

تفصیلات خدیجہ عارف سے بتا رہی ہیں۔