بدھ 28 اگست کا سیربین

بدھ 28 اگست کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

شام کے بحران میں شدت

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام میں گذشتہ ہفتے ہونے والے کیمیائی حملوں کے بعد بحران میں مزید شدت آ گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کیمیائی حملے کے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے معائنہ کاروں کو چار دن چاہيں۔ دوسری طرف برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ تفتیش میں کم سے کم وقت لگایا جائے۔ برطانیہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف اور وہاں کے شہریوں کے تحفظ کے لیے قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ جبکہ امریکہ کا دعویٰ یہ ہے کہ اُن کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ یہ حملے شامی حکومت نے ہي کیے تھے۔

تفصیل کے ساتھ ثناء گلزار۔

اسي بارے ميں دیکھیے بي بي سي نيوز کے جونتھن مارکس سے خصوصی گفتگو۔

خیبر پختونخوا میں موبائل عدالتیں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عالمی خبروں میں دیکھیے کہ عراق ميں پوليس اور طبي ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد اور اس کے قريب کے شيعہ اکثريتي علاقوں ميں آج ہونے والے ايک درجن سے زائد بم دھماکوں ميں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے ہيں۔ ابھي تک ان حملوں کي کسي بھي گروپ نے ذمہ داري نہيں لي ہے ليکن بي بي سي کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے بظاہر ايسا لگتا ہے کہ يہ حملے سني شدت پسندوں نے کيے ہيں۔ تفصيلات خديجہ عارف سے

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں پہلی موبائل عدالت نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس موبائل عدالت کا بنیادی مقصد اُن لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے جو عدالتوں کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتے۔ اس موبائل عدالت میں زیادہ تر چھوٹے مقدمات یا لوگوں کے درمیان تنازعات حل کیے جائیں گے۔ پشاور سے عزیزاللہ خان کي رپورٹ

مارٹن لوتھر کنگ کی تقریر کے پچاس سال

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امريکہ ميں سياہ فام آبادي کو حقوق دلانے کے ليے مارٹن لوتھر کنگ نے ايک تاريخ ساز جدوجہد کي۔ آج مارٹن لوتھر کنگ کے تاريخي مارچ کي پچاسويں سالگرہ کے موقع پر سياہ فام لوگ واشنگٹن ميں اسي جگہ جمع ہو رہے ہيں جہاں مارٹن لوتھر کِنگ نے اپني تقرير کي تھي۔ اس تقريب کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ امريکہ ميں نسلي تعصب کے مکمل خاتمہ کي منزل ابھي بہت دور ہے۔

دیکھیے واشنگٹن سے برجيش اوپادھيائے کي رپورٹ

مارٹِن لوتھر کِنگ کي تاريخي تقرير کي پچاسويں سالگرہ کے موقع پر لِنکن ميموريل پر ہونے والي تقريب ميں ہمارے نامہ نگار برجيش اوپادھيائے بھي موجود تھے۔ انہوں نے پروگرام میں سیربین کے ناظرین کے لیے وہاں کي منظر کشي کي آپ بھی دیکھیے۔

اسي بارے ميں مزيد بات کرنے کے ليے واشنگٹن سے پروگرام میں شامل تھے امريکي تھِنک ٹينک سينٹر فار اسلام اِن پبلِک پاليسي سے منسلک محقِق اور تجزيہ کار ڈاکٹر زاہد بخاري۔

کلک

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہر بدھ کو سیربین میں شامل ہوتا ہے ہمارا خصوصی ٹیکنالوجی سيگمينٹ کلک جسے پيش کرتی ہيں نوشین عباس۔

ویتنام میں موٹر سائکلوں کی بھرمار ہے اور اب اس روايتي ذريعۂِ سفر میں بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے تبديلي لائي جا رہي ہے۔ آج ٹيکنالوجي کي دنيا سے تازہ ترين خبروں کے ساتھ کلک ميں ويتنام کے موٹر سائکلوں کے نئے روپ کو بھي ديکھيے گا۔

اسی بارے میں