اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’شام خطے میں بہت تنہا ہے‘

امریکہ کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت کے خلاف ’ناقابل تردید‘ ثبوت موجود ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ امن کو موقع دیا جانا چاہیے اور معائنہ کاروں کی رپورٹ کا اننتظار کیا جائے۔ ادھر روس اور چین کا بھی یہی کہنا ہے کہ معائنہ کاروں کی رپورٹ سے قبل کسی اقدام کا قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔

بی بی سی کے شفیع نقی جامعی نے برطانیہ میں باتھ یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریلیشنز کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹر افتخار ملک سے بات کی اور پوچھا کہ آخر اس صورتحال میں آگے کیا ہوگا؟