اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’طالبان سے مذاکرات میں کامیابی کے امکانات‘

پاکستان کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے حکومت اور پاکستانی طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان سے پہلے ہی فائدہ ہونا شروع ہوگیا ہے‘۔

پاکستانی طالبان نے بھی حکومت کے ساتھ ابتدائی رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت پاکستانی طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا عندیہ دیتی رہی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت اور پاکستانی طالبان نے اس سلسلے میں ابتدائی پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

اس بات چیت میں کامیابی کے امکانات پر ریٹائرڈ بریگیڈئر محمود شاہ نے بی بی سی کے احمد رضا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں کامیابی کا زیادہ امکان نہیں۔