اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام : خوفناک حملے کے بعد تباہی کے مناظر

شام ميں جاری بحران کے سلسلے ميں اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل بان کی مون سکيورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے نيو يارک ميں اس وقت ملاقات کر رہے ہيں۔ يو اين کے معائنہ کار ہفتے کے روز شام ميں کيميائی حملے کے بارے ميں اپنی تحقيق کے نتائج پيش کريں گے۔ اِدھر برطانيہ کے بعد اب جرمنی نے بھی شام ميں فوجی مداخلت سے انکار کر ديا ہے۔ اسی دوران شام ميں صورت حال بدستور کشيدہ ہے۔ وہاں قیام کے دوران بی بی سی کی ٹیم نے ایک خوفناک حملے کے بعد تباہی کے مناظر دیکھے۔

خبردار: نامہ نگار ائین پینل اور کیمرہ مین ڈرن کونوے کی یہ رپورٹ کئی دلخراش مناظر پر مشتمل ہے۔