اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ 11 ستمبر کا سیربین، حصۂ دوم

فلپائن میں فوج اور اسلام پسند باغیوں کے درمیان تیسرے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں۔ جنوبی شہر زمبوآنگا میں مبینہ طور پر باغی جنگجووں نے شہر پر قبضہ کرنے کي کوشش کي اور حکام کے مطابق وہ عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ تفصیل کے ساتھ ثناء گلزار۔

کراچی میں ملبوسات بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اس واقعے میں ڈھائی سو سے زيادہ مرد اور خواتین مزدور دم گھٹنے اور جھلس جانے کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد حکومت اور صنعت کاروں کی سطح پر لیبر قوانین میں ترمیم اور عملدرآمد پر بحث سامنے آئي۔ تاہم کیا اس سے مزدوروں کی زندگی میں کچھ بہتری آئی؟

کراچی سے ریاض سہیل کی رپورٹ۔