جمعہ 13 ستمبر کا سیربین

جمعہ 13 ستمبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا۔

کراچی ٹارگٹڈ آپریشن: رائے میں تبدیلی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کراچی میں امن کے قیام کے لیے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران، ایک ہفتے میں رینجرز نے کم سے کم اڑتيس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کئي ايسے علاقوں ميں بھي آپريشن کيا جا رہا ہے جہاں اس سے پہلے اپریشن نہيں کيا گيا تھا۔ اِن ميں منگھُو پیر کا علاقہ پختون آباد بھي شامل ہے جہاں سے گرفتار کيے گئے افراد سے بھاري مقدار ميں اسلحہ برآمد ہونے کي اطلاع ہے۔ آپريشن کراچي کے وسط اور نواح کے کئي علاقوں ميں کيا جار رہا ہے۔

دوسري طرف ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ اُن کے کئي کارکنوں کو گرفتار کیا گيا ہے۔ اِس آپريشن پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا لیکن اب کچھ کي رائے میں تبدیلی آرہی ہے۔ کراچی سے ریاض سہیل کی رپورٹ۔

کراچي ميں جاري آپريشن کے بارے ميں ہمارے نامہ نگار وسعت اللہ خان نے پيپلز پارٹي اور ايم کيو ايم کے رہنماؤں سے گفتگو بھی پروگرام میں شامل ہے۔

مودی وزارتِ عظمیٰ کے لیے بی جے پی کے امیدوار

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا میں آئندہ برس پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں جن میں وزارت عظمیٰ کےعہدے کے لیے گجرات کے متنازعہ وزیر اعلیٰ نریندر مودی حزبِ اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پارٹی کے بانی رہنما لال کرشن اڈوانی مسٹر مودی کی سخت مخلافت کر رہے تھے لیکن بی جے پی نے ان کے اعتراض کو نظر انداز کرتے ہوئے کمان مسٹر مودی کے ہاتھوں میں دے دی ہے۔ دہلی سے سہیل حلیم

افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں امریکی قونصل خانے پر شدت پسندوں کے حملے میں تین افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے۔

یہ حملہ علی الصبح کیا گیا جس میں پہلے بارود سے بھرے ہوئے ٹرک کو استعمال کیا گیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ تفصیل ثناء گلزار سے

دہلی گینگ ریپ: چار مجرمان کو سزائے موت

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دہلي کي ايک عدالت نے گذشتہ دسمبر میں ایک طالبہ سے اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے چار مجرموں کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے حملے کے دو ہفتے بعد سنگاپور کے ايک ہسپتال ميں دم توڑ ديا تھا۔

عدالت نے اس مقدمہ کو شاذ و نادر زُمرے کا کیس بتاتے ہوئے يہ سزا سنائي۔ متاثرہ خاتون کے خاندان والوں سميت تقريباً سبھي حلقوں نے اس فيصلے کا خير مقدم کيا ہے۔ ليکن اب سوال يہ اٹھ رہا ہے کہ کيا ان سزائوں کے ساتھ ہي انڈيا ميں ريپ کے واقعات سے متعلق بحث اور اس کے خلاف تحريک ختم ہوجائے گي يا جو بيداري کي لہر چلي ہے وہ سماج کي سوچ بدل کر دم لے گي؟ دہلي سے شکيل اختر کي رپورٹ

اور اسي بارے ميں دہلي ميں مقيم سرکردہ سماجي کارکن اور آل انڈيا پروگريسيو وومنز اسوسي ايشن کي سکرٹري کويتا کرشنن سے بات چیت بھی پروگرام کا حصہ ہے۔

میرا شہر

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مغربي افريقہ کے ملک گھانا ميں ترقي کي رفتار اس خطے ميں موجود دوسرے ممالک کے ليے رشک کا باعث ہے۔ ملک ميں تيل کي دريافت نے معاشي ترقي کو اور بھي تيز کرديا ہے۔

آج ہمارے ہفتہ وار سلسلے 'ميرا شہر' میں بي بي سي کے نامہ نگار اکواسي سارپونگ آپ کو گھانا کے دارالحکومت اکرا کی سیر کرا رہے ہيں۔

اسی بارے میں