اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت میں زمین حاصل کرنے کے لیے نیا قانون منظور

بھارت میں ترقیاتی منصوبوں، کارخانوں اور کان کنی کے لیے زمین کا حصول ایک عرصے سے بہت پیچیدہ مسئلہ بنا رہا ہے۔ زمینوں کی کمی اور ان کے دام بڑھنے سے کسان اور قابائلی اپنی زمینیں دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ زمین نہ مل پانے کے سبب اربوں ڈالر کے پراجکٹ التوا میں پڑے ہوئے ہیں۔ بھارت کی حکومت نے زمین حاصل کرنے کے لیے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس میں زمینوں کا معاوضہ بازار کی قیت سے چار گنا زیادہ رکھا گیا ہے۔ زمین بھی اب مالکان کی مرضی سے ہی حاصل کی جا سکے گی۔ تفصیل کے ساتھ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ۔