پیر 16 ستمبر کا سیربین

پیر 16 ستمبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

کم عمر لڑکیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں گزشتہ چند دنوں میں کم عمر لڑکیوں کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ریپ، ایک دوسری بچی کو دریا میں پھینکنے اور دو کمسن بچیوں کو ریلوے لائن کے قریب بے آسرہ چھوڑنے جیسے گھناؤنے واقعات شامل ہیں۔ سماجی کارکن کہتے ہیں کے ان واقعات کے پیچھے معاشرے میں عورت کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کی سوچ کارفرما ہے۔ اسی رجحان کے بارے میں ارم عباسی کی رپورٹ

امریکہ میں بحریہ کے اڈے پر حملہ، شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق اور افغانستان میں خواتین پولیس افسران

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امريکي دارالحکومت واشنگٹن ميں ريگن انٹرنيشنل ائيرپورٹ کے نزديک نيوي کے اڈے ميں ہونے والي فائرنگ ميں کم سے کم بارہ افراد کے ہلاک ہونے کي اطلاع ہے جبکہ ايک حملہ آور بھي مارا گيا ہے۔ صدر اوباما نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ اس میں سویلین اور ملٹری دونوں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہم نے بات کي واشنگٹن ميں بي بي سي کے نامہ نگار برجيش اپادھيائے سے۔

اس کے علاوہ شام میں کيمیائی ہتھیاروں کے استمعال کی تفتیش کرنے والے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ شام کے دارلحکومت دمشق کے مضافات ميں گزشتہ ماہ ہونے والے حملوں میں 'سارین' گیس کا استمعال ہوا ہے۔ وہيں فرانس، برطانیہ اور امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ شام سے کیمیائی ہتھیاروں کو ہٹھانے سے متعلق اقوام متحدہ میں سخت قرارداد پیش کرنے کے خاہاں ہیں۔ تفصیلات عارف شمیم سے۔

ادھر افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی پولیس فورس کی سینیئر ترین اہلکار نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ہلاک ہو گئی ہیں۔ لیفٹیننٹ نگار پر یہ حملہ نامعلوم مسلح افراد نے ہلمند صوبے میں کیا۔ ثناء گلزار کی رپورٹ۔

یو ٹیوب پر پابندی کا ایک سال مکمل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انوسنس آف مسلمس نامی متنازع فلم کے يوٹيوب پر آنے کے بعد پاکستان میں يوٹيوب پر پابندي لگا دي گئي تھي، جسے اب ايک برس ہو گيا ہے۔ پاکستان ميں اِن معاملات سے واقف لوگ کہتے ہیں کہ حکومت مستقبل میں اِس قسم کے مواد کے خلاف پیش بندی کے نام پر کچھ اقدامات کرنے کے بعد اِس پابندی کو شاید ختم کر دے۔ یوٹیوب کی بندش سے پیدا ہونے والي صورتحال کا جائزہ لیا ہے نامہ نگار صبا اعتزاز نے

بزنس: بھارت میں زمحن کی خرید و فروخت کا نیا قانون

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا میں ترقیاتی منصوبوں، کارخانوں اور کان کنی کے لیے زمین کا حصول ایک عرصے سے بہت پیچیدہ مسئلہ بنا رہا ہے۔ زمینوں کی کمی اور اُن کے دام بڑھنے سے کسان اور قبائلی اپنی زمینیں دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ زمین نہ ملنے کے سبب اربوں ڈالر کے پراجيکٹ ا لتواء میں پڑے ہوئے ہیں۔ اب انڈیا کی حکومت نے زمین حاصل کرنے کے لیے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس میں زمینوں کا معاوضہ بازار کی قیمت سے چار گنا زیادہ رکھا گیا ہے۔ دلی سے شکیل اختر

اسی بارے میں