اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’یہ مسلمانوں کی شناخت کا مسئلہ ہے‘

برطانیہ کی عدالت نے حال ہی میں ایک نقاب پوش خاتون کی گواہی ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ جج کا کہنا تھا کہ گواہ کی شناخت کے بغیر اس کی گواہی نہیں لی جا سکتی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد برطانیہ میں یہ بحث شروع ہوگئی کہ کیا نقاب یا لباس کے انتخاب میں ذاتی پسند یا ناپسند کو فوقیت ہونی چاہیے یا ریاست یا قانون اس بارے میں اپنی پسند یا ناپسند نافذ کر سکتا ہے۔

اس بارے میں برطانیہ میں یونیورسٹی آف لندن کے سکول آف اوریئنٹل اینڈ افریکن سٹڈیز میں سینٹر آف دی سٹڈی پاکستان کی ڈائریکٹر آمنہ یقین کی گفتگو سنیے۔ آمنہ یقین اسی سے متعلقہ موضوع پر ایک کتاب Framing Muslims: Stereotyping and Representation after 9/11 کی شریک مصنفہ بھی ہیں۔