اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بلوچستان زلزلے کے متاثرین بے یارومددگار

بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا چار روز گزرنے کے باوجود آغاز نہیں ہوسکا ہے۔ متاثرین اپنے مسمار گھروں کے پاس کھلے آسمان کے نیچے بے یارو مددگار پڑے ہیں، کسی بھی علاقے میں خیمہ بستی یا بچی ہوئی سرکاری عمارتوں میں رہائش کا بندوست نہیں ہو سکا۔ غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایف سی کا دباؤ ہے کہ امدادی سامان کی تقسیم ان کے ذریعے کی جائے۔ آوران بلوچستان سے ریاض سہیل کی رپورٹ۔