جمعہ 27 ستمبر کا سیربین

جمعہ 27 ستمبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

بلوچستان میں زلزلے کے متاثرین بے یارو مددگار

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا چار روز گزرنے کے باوجود آغاز نہیں ہوسکا ہے۔ متاثرین اپنے مسمار گھروں کے پاس کھلے آسمان کے نیچے بے یارو مددگار پڑے ہیں، کسی بھی علاقے میں خیمہ بستی یا بچی ہوئی سرکاری عمارتوں میں رہائش کا بندوست نہیں ہو سکا۔ غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایف سی کا دباؤ ہے کہ امدادی سامان کی تقسیم ان کے ذریعے کی جائے۔

آوران بلوچستان سے ریاض سہیل کی رپورٹ۔

ایسے صوبے میں جہاں شدت پسند کارروائیوں اور لمبے فاصلوں کی وجہ سے امدادی کارروائیاں کرنا پہلے ہی ایک مشکل کام ہے وہاں امدادی سامان کے کنٹرول اور ترسیل پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ایسا کیوں ہے، یہ جاننے کے لیے بی بی سی کی نامہ نگار ارم عباسی نے تجزیہ کار عاصم سجاد اختر سے بات کی۔

عالمی خبریں، موسمیاتی تبدیلی میں انسان کا کردار

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آج نیو یارک میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد پر ووٹ ڈالا جائے گا۔ قرارداد کے مسودے میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے لیکن نہ تو حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے قرارداد پر عمل نہ کرنے کی صورت میں فوجی مداخلت کا ذکر ہے۔

تفصیلات کے ساتھ خالد کرامت۔

ایک اہم رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ انيس سو پچاس سے لے کر اب تک بڑھنے والی عالمی حدت کا کم از کم پچانوے فیصد ذمہ دار انسان خود ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے پینل کی طرف سے سویڈن کے دارالحکومت سٹالک ہوم میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے بدستور اِخراج سے حدت مزید بڑھے گی۔ اس وجہ سے دنيا بھر ميں گليشيئر پگھل رہے ہيں اور ہماليہ کے پہاڑوں ميں موجود گليشيئرز کو بھي خطرہ ہے۔ پاکستان، انڈيا اور بنگلہ ديش ميں تقريباً اسي کروڑ لوگ انہي گليشيئر کے پاني پر انحصار کرتے ہيں۔

دیکھیے سہیل حلیم کی رپورٹ۔

انڈین اداکار ہریتیک روشن کو کبھي بالی وڈ کا جانی ڈیپ تو کبھي جارج کلونی کہا جاتا ہے۔ اندازوں کے مطابق ان کی نئی فلم کرش تھری انڈیا میں بننے والی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ہے۔ ہریتیک روشن حال ہی میں سنگاپور میں تھے جہاں بی بی سی کی شرنجیت لیل نے اُن سے اُن کی نئی فلم کے بارے میں بات کی۔

بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی متوقع ملاقات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈيا اور پاکستان کے وزراء اعظم اتوار کونيويارک ميں اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس کے دوران عليحدہ سے ملاقات کريں گے۔ ملاقات سے قبل پاکستاني وزير اعظم نواز شريف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے اسلحہ کي دوڑ ميں بے حد وسائل ضائع کيے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعاون سے خطے ميں خوشحالي آئے گي۔ مياں نواز شريف کا بيان ايک ايسے وقت ميں آيا ہے جب حالیہ مہینوں میں کئی بار دونوں ملکوں کے درمیان زبردست کشیدگی پیدا ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پر انڈيا والے کيا کہتے ہيں اس کا ذکر ذرا دير ميں، ليکن پہلے ديکھتے ہيں کہ پاکستاني اس بارے ميں کيا سوچتے ہيں۔

میرا شہر

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہر جمعے کو سیربین میں شامل ہوتا ہے ہمارا ہفتہ وار سلسلہ ’ميرا شہر‘۔

آج پروگرام ميں آپ نے سنا کہ ممبئي ميں ايک رہائشي عمارت منہدم ہوئي جس سے جاني نقصان بھي ہوا۔ ايسے کئي واقعات کے ساتھ ساتھ يہ شہر ماضي ميں شدت پسندي کا نشانہ بھي رہا ہے۔ ان سب مشکلات کے باوجود ممبئي آگے سے آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ آج ہمارے ہفتہ وار سلسلے ’ميرا شہر‘ میں بي بي سي کی نامہ نگار يوگيتا لي مايہ آپکو ممبئي کي سیر کرا رہي ہيں۔

اسی بارے میں