اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لالو پرساد یادو گرفتار

بھارت کی سیاسی جماعت آر جے ڈی کے بانی اور مقبول سیاسی رہنما لالو یادو کو ایک عدالت نے بدعنوانی کے سترہ برس پرانے ایک معاملے میں قصوروار قرار دیا ہے۔ 1996 میں جب وہ بہار کے وزیر اعلیٰ تھے اس وقت یہ الزام لگا تھا کہ مویشی پروری کے محکمے مین اربوں روپے کی بد عنوانی کی گئی۔ عدالت نے لالو کے علاوہ ایک اور سابق وزیر اعلیٰ اور ایک رکن پارلیمان سمیت پینتالیس افراد کو قصوروار قرار دیا ہے۔ اس فیصلے سے لالو کا سیاسی کیریئر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دہلی سے ہمارے نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ۔