تحریک پاکستان طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سنجیدہ کوشش ہوئی تو مذاکرات کر سکتے ہیں‘

تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور آل پارٹیز کانفرنس کےبعد حکومت نے مذاکرات میڈیا کے حوالے کر دیے ہیں۔

بی بی سی کےساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں حکیم اللہ محسود نے کہا کہ ’ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کا رسمی اعلان ہوتا اور مذاکرات کے لیے رسمی جرگہ بھجوا دیتے۔‘