اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ملالہ پر کنفیوز کیوں؟

پاکستان میں جب ملالہ یوسفزئی تعلیم کے فروغ کے لیے علامت بن کر ابھریں اور پھر نوبل انعام کے لیے مضبوط امیدوار سمجھی جانے لگیں تو ان کی حمایت میں دنیا بھر میں ایک مہم چل پڑی، لیکن پاکستان میں کچھ حلقوں میں بحث چل پڑی کہ ملالہ کو نوبل انعام دینا پاکستان اور اسلام کے خلاف کسی سازش کا حصہ ہے۔ بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام میں ثقلین امام نے امریکہ میں مقیم بلاگر اور کالم نویس ڈاکٹر عمر علی سے اس موضوع پر بات کی اور پوچھا کہ ملالہ یوسفزئی کو اعزاز ملنے سے پاکستان کو کیا نقصان ہو سکتا تھا؟