جمعہ گیارہ اکتوبر کا سیربین

جمعہ گیارہ اکتوبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

لال مسجد کیس میں مشرف عدالتی ریمانڈ پر

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف اپریل سنہ دو ہزار سات میں اسلام آباد کی لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر فوجی کارروائی میں مدرسے کے مہتمم عبدالرشید غازی سمیت درجنوں لوگوں کی ہلاکت کے مقدمے میں چودہ دن کے عدالتی ریمانڈ پر دے دیے گئے ہیں۔ اُن کے خلاف درج ہونے والا یہ پانچواں مقدمہ ہے۔

واضح رہے کہ سپريم کورٹ جنرل مشرف کے تين نومبر 2007 کو آئين کي معطلی اور ايمرجنسي کے نفاذ کو خلافِ آئین قرار دے چکی ہے۔ آئين کے مطابق آئين کي معطلي يا منسوخي سنگين بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔ ليکن کيا پاکستاني سول انتظاميہ يا عدليہ کسی سابق فوجي آمر کے خلاف ايسے کسي مقدمے کي طاقت يا سکت رکھتی ہے؟ ديکھيے ارم عباسي کي رپورٹ۔

اسي موضوع پر اسلام آباد میں جنرل مشرف کے قریبی ساتھي ريٹائرڈ جنرل جمشيد اياز اور لاہور میں صحافي اور تجزيہ کار سہیل وڑائچ سے بات کی۔ اور سہيل وڑائچ سے یہی پہلا سوال پوچھا کہ کہ کيا اب پرويز مشرف کا مستقبل یہی ہے کہ ایک کے بعد ایک مقدمے کا سامنا کريں؟

شام میں جنگی جرائم اور کابل میں افغان پريميئر ليگ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے شام کے باغی گروہوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب ہیں اور انہوں نے ترکی کی سرحد کے قریب علوی علاقوں میں 190عام شہريوں کو ہلاک کیا ہے۔ ادھر حال ہی میں اٹلی کی ساحل کے قریب ڈوبنے والي کشتی میں بھی کئی شامی باشندے موجود تھے۔ نامہ نگار میتھیو پرائز کی رپورٹ

دو ہزار تیرہ کا نوبیل امن انعام شام میں ہتھیاروں کو تلف کرنے والے ادارے او پی سی ڈبلیو کو دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے گزشتہ سولہ سالوں میں دنیا سے ہزاروں کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کی تنظیم کی کوششوں کو سراہا۔ حسین عسکری کی رپورٹ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کي ايک فٹبال ٹيم شاہين اسمئے نے روشن افغان پريميئر ليگ کا فائنل جيت ليا ہے۔ يہ ميچ اسی سٹيڈيم ميں کھيلا گيا جو طالبان کے زمانے ميں سزاؤوں کے لیے استعمال کيا جاتا تھا۔ بی بی سی کي بين الاقوامي نامہ نگار ليز ڈوسيٹ نے اس ميچ سے قبل وہاں کھلاڑيوں اور منتظمین سے ماضي اور مستقبل پر بات کی۔

ملالہ کے لیے ساخاروف امن انعام اور سوات میں لڑکیوں کی تعلیم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

وادی سوات سے لڑکيوں کي تعليم کے ليے آواز اُٹھانے والي ملالہ يوسفزئي کو حال ہی میں يورپي يونين کا ساخاروف امن انعام ديا گيا جبکہ نوبيل امن انعام کے ليے اُن کا نام پيش کيا گيا۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران سوات کے سکولوں میں بچوں کي تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اس سال یہ تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کی کيا وجوہات ہیں؟ اس کا جائزہ لیا نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی نے۔

سوات میں جاري تعليم کے ليے جدوجہد اور سکولوں ميں لڑکيوں کے داخلوں میں اضافے ميں ملالہ کا کتنا کردار ہے۔ اسي بارے میں اسلام آباد سے ماہر تعليم ڈاکٹر اے ايچ نير سے بات کی گئی اور ان سے پوچھا کہ حال ہی میں ملالہ کو یورپی یونین کا ساخاروف امن انعام ملا پھر نوبیل انعام کے لیے بھي ان کا نام سامنے آیا۔ یہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے؟

خواتین کو پہلی بار ووٹ کا حق حاصل ہوئے تقریباً سو سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی کئی معاشروں میں مرد حاوی ہیں۔

دنیا میں کروڑوں کم سن لڑکیاں سکول ختم نہیں کر پاتی۔ دنيا ميں متعدد مظالم کا شکار ہوتی ہیں۔ بی بی سی خواتين کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اکتوبر کے مہینے میں’100 وومن‘ سیزن شروع کر رہی ہے۔ ديکھیے ايک جھلک کہ اس سيزن میں کس نوعيت کے مسائل اجاگر ہوں گے۔

ابوظہبي میں لگژري سامان کي نمائش

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مشرق وسطيٰ میں عيش و عشرت کي زندگي کوئي عجيب بات نہيں، اس علاقے میں سامان تعيش کي سالانہ مارکیٹ تقريباً سات ارب ڈالر کے برابر ہے۔ اور اس سال اس میں کوئي پانچ فيصد کا اضافہ متوقع ہے جس کي وجہ کچھ حد تک امير سياح ہیں۔ حال ہي میں ابوظہبي میں لگژري سامان کي نمائش کي گئي۔ ديکھیے کہ وہاں کيا کيا سامان خريدا جا رہا تھا۔ تفصيل کے ليے ديکھيے ہوورڈ جونسن کي يہ رپورٹ

اسی بارے میں