بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان سے  بڑے پیمانے پر تباہی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ایسا لگتا ہے جیسے بم پھٹ گیا ہو‘

بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں میں کل آنے والے سمندری طوفان سے ریاست اڑیسہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور اب تک حکام نے متاثرہ علاقوں میں سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ طوفان اب سمٹ چکا ہے لیکن اپنے پیچھے چھوڑ گیا ہے زبردست تباہی۔ طوفان سے پہلے محفوظ علاقوں میں پناہ لینے والوں نے اب اپنے گھروں کو واپس جانا شروع کر دیا ہے۔ اور طوفان سے بکھرے اپنے آشیانوں کو سمیٹنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ہماری نامہ نگار نصرت جہاں نے اب سے کچھ دیر پہلے ہی گوپال پور میں موجود بی بی سی کے نامہ نگارسلمان راوی سے بات کی انہوں نے تباہی کا آنکھوں دیکھا منظر کچھ یوں بتایا: