بدھ 16 اکتوبر کا سیربین

بدھ 16 اکتوبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

امریکی مالیاتی بحران ٹلنے کی امید

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکی مالیاتی بحران بظاہر ٹلتا ہوا نظر آ رہا ہے اور سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور رپبلکنز کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔

امریکہ میں حکومتی کاروبار کے دوبارہ شروع ہونے اور قرضے کی حد میں اضافے پر سینیٹ میں ڈیموکریٹ اور رپبلکن جماعتوں کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے، لیکن ابھی ایوانِ نمائندگان میں یہ معاملہ طے ہونا باقی ہے۔

اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ نادہندہ ہو گیا تو پوری دنیا کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے۔

یہ بحران ہے کیا اور اس میں کیا کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے، اس کی وضاحت حسن عسکری نے کی۔

امریکی مالیاتی بحران کی تازہ ترین صورتِ حال سمجھنے کے لیے ہم نے امریکہ میں اپنے نمائندے برجیش اپادھیائے سے بات کی۔

صوبائی وزیر خودکش حملے کا نشانہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈاپور ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر کے حجرے میں ہونے والے خود کش حملے وزیر سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جب یہ دھماکہ ہوا تو اس وقت صوبائی وزیر اپنے گھر کے باہر جمع لوگوں سے عید مل رہے تھے۔

اس حملے کی تفصیلات پشاور میں بی بی سی کے نمائندے محمود جان بابر نے بتائیں۔

گو کہ بند پِنجرے میں لڑنا ایشیا کے کئی ممالک میں کھيلا جانے والا ایک کافي مقبول کھیل ہے لیکن اسے مردوں کا کھيل ہي سمجھا جاتا ہے اور بہت کم ہی خواتین ہيں جو اس میں حصہ لیتی ہیں۔

سنگاپور میں بی بی سی کی نامہ نگار ایلی مُور نے ایک ایسی خاتون سے بات کی جنہوں نے نہ صرف لاتوں اور گھونسوں کے اس کھيل کو چنا بلکہ وہ اس میں بہت آگے بھي جانا چاہتی ہیں۔

پاکستان کا بڑا حصہ غذائی عدم تحفظ کا شکار

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

16 اکتوبر کو خوراک کے عالمي دن کے طور پر منايا گيا۔ يہ دن پاکستان ميں عيد کا دن بھي ہے۔ جہاں ايک طرف لاکھوں پاکستاني دعوتوں ميں مصروف ہيں وہيں لوگوں کي ايک بہت بڑي تعداد ايسي بھي ہے جو غذائيت کي بنيادي ضرورتوں سے محروم ہے۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق اس وقت پاکستان میں 58 فیصد گھرانے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

لاہور سے نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ۔

اسلام آباد میں ہمارے نامہ نگار آصف فاروقی نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال سے دریافت کیا کہ حکومت غذائی عدم تحفظ کے مسئلے کو کس قدر اہمیت دے رہی ہے۔

کلک: اجداد کا سراغ لگانے کے لیے نئی ایپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آئس لینڈ میں دوسرے ملکوں کے آباد کار بہت کم تعداد میں موجود ہیں، اس لیے وہاں بہت کم نسلی تنوع پایا جاتا ہے۔ آئس لینڈ کی تقریباً ساری آبادی ایک دوسرے کی رشتہ دار ہے۔

میں ایک نئی ایپ کی مدد سے لوگوں کو یہ پتہ چل جاتا ہے کہ کہیں ان کا ہونے والا شوہر یا بیوی ان کا کزن تو نہیں۔ اور اگر جواب نہ میں ہو تو پھر رشتہ منظور ہے۔

اس ایپ کی خالق انجبرگ روزا کہتی ہیں کہ اگر لڑکا یا لڑکی ایک دوسرے کے فرسٹ، سیکنڈ یا تھرڈ کزن ہوں تو پھر شادی اور اولاد پیدا کرنے میں خطرہ ہے، لیکن اگر فورتھ کزن ہوں، تو پھر خیر ہے، کیوں کہ آخر یہ آئس لینڈ ہے۔

پیش کر رہی ہیں نوشین عباس۔

اسی بارے میں