اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’دونوں ممالک الزام تراشی میں لگے ہیں‘

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کئی ہفتوں سے پاک بھارت فوج میں کشیدگی جاری ہے۔ اگلے چند روز میں بھارتی وزیر داخلہ اگلے چند روز میں بھارتی وزیرداخلہ کشمیر میں سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اس دوران کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ معاملہ پاکستان کے ساتھ سختی کے ساتھ اُٹھائے۔ انہوں نے بھارتی علاقہ میں رنبیر سنگھ پورہ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی مبینہ فائرنگ میں عام لوگوں اور بچوں کے زخمی ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عمر عبداللہ کے بیان اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا معاملہ کس قدر سنگین ہے۔

اس بارے میں بی بی سی کی نصرت جہاں کی بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار وید بھسین سے گفتگو سنیے۔