اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مظفرنگر متاثرین گھروں کو لوٹنے سے خوفزدہ

انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش میں مذہبی جنون تو کچھ ٹھنڈا ہوا ہے لیکن فسادات کے دوران جان بچا کر بھاگنے والے ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو لوٹنے سے انکار کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ مظفر نگر کے دیہی علاقووں میں جاٹوں اور مسلمانوں کے درمیان تشدد میں پچاس سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ ایک مہینہ گزرجانے کے بعد بھی ہزاروں لوگوں نے رلیف کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

دہلی میں نامہ نگار سہیل حلیم نے ایسے ہی ایک کیمپ میں جاکر دیکھا کہ یہ بےگھر اور بے سہارا لوگ کن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں کیوں اپنے گھروں کو لوٹنےکے لیے تیار نہیں۔