اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ڈرونز پر نواز حکومت کا اندازہ غلط تھا‘

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات سے قبل کہا کہ ڈرون حملے امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ صدر اوباما سے ملاقات میں بھی وزیر اعظم نواز شریف نے ڈرونز کا مسئلہ اٹھایا اور کہا ایک مرتبہ پھر امریکی صدر سے پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈرونز پر ہمارے ساتھی ظہیرالدین بابر نے تجزیہ کار کامران بخاری سے بات کی۔