پیر 28 اکتوبر کا سیربین

پیر 28 اکتوبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

پاکستان میں فالج سے روانہ سیکنٹڑوں ہلاکتیں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

منگل کو سٹروک اور اُس سے ہونے والے فالـج کے باعث اموات سے بچاؤ کا دن منايا گیا۔ پاکستان سٹروک سوسائٹي کے تحت صرف ہسپتالوں سے مرتب کئے گئے اعداد و شمارکے مطابق معاشرے میں گہری جڑیں پکڑنے والی یہ بیماری کسی بھی دوسرے مرض سے کہيں زيادہ لوگوں کي جان لے رہي ہے۔

سينکڑوں لوگوں پر فالج کا حملہ اور روزانہ چار سو لوگوں کي فالج کا باعث بننے والے سٹروک سے ہلاکت، پاکستان ميں صحت عامہ کي ايک خاصي تشويش ناک صورتحال کي علامت ہے۔ اسي بارے ميں اسلام آباد کے الشفاء انٹرنيشنل ہسپتال ميں شعبۂ نيورولوجي سے سربراہ ڈاکٹر ارسلان احمد کی خصوصی بات چیت شیربین کے حصہ اول میں شامل ہے۔

جرمنی اور فرانس کے بعد امریکہ پر سپین کی جاسوسی کا الزام

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سپین کے ميڈيا کے مطابق امریکہ کے خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے سپین میں ایک مہینے میں چھ کروڑ فون کالز کی نگرانی کی۔ این ایس اے پر تازہ الزامات سابق امریکی جاسوس اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے افشا کی گئی دستاویزات کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔ یہ الزامات ایسے وقت میں لگائے جا رہے ہیں جب یورپی یونین کا ايک پارلیمان وفد اِس معاملے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ دیکھیئے انگلينڈ اور ويلز ميں ايک طاقت ور طوفان کا احوال اور سری لنکا میں صحافیوں اور اخبار نویس حکومت پر پریس کی آواز دبانے اور صحافیوں کو دھمکانے کے الزامات پر رپورٹ سیربین کے دوسرے حصے میں

اسلامی نظریاتی کونسل اپنی ذمہ داری پوری کر پائی؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پچھلے کچھ عرصے ميں اسلامي نظرياتي کونسل کي يکے بعد ديگرے منظر عام پر آنے والي سفارشات پر پاکستان ميں متعدد حلقوں نے کڑي تنقيد کي۔ ناقدين کا کہنا تھا کہ کونسل کي سفارشات بعض اوقات ملکي قوانين اور انساني حقوق سے متصادم ہوتي ہيں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے قيام کو کئی دہائیاں گزر گئی ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد اس بات کا جائزہ لینا تھا کہ کیا پاکستان کے قوانین اسلام کے منافی ہیں یا نہیں۔ کیا کونسل اپنی آئينی ذمہ داریاں پوری کررہي ہے؟

حدود آرڈننس کے ریپ سے متعلق شقوں کو دو ہزار چھ میں خواتین کے تحفظ کے لئے قانون یا ویمن پروٹیکشن ایکٹ نے عملی طور پر تبدیل کیا تھا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کچھ ماہ قبل اس قانون کو اسلام اور سنت کے خلاف قرار دیا تھا۔ سیربین کے اس حصے میں شامل ہے اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ مولانہ محمد خان شیرانی سے خصوصی انٹرویو بھی۔

بزنس

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کی وادی سوات میں تین دہائیوں سے قائم ریشم کا کپڑا تیار کرنے والے تین سو چھوٹے بڑے کارخانے شدت پسندی اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث بند ہوگئے ہیں۔ اِن کارخانوں سے تقریباً پندرہ ہزار خاندانوں کا روزگار لگا ہوا تھا۔ سوات میں اس وقت بھی نوے کے قریب کارخانے کام کر رہے ہیں تاہم کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث یہ فیکٹریاں بھی بندش کے قریب ہيں۔

سیربین کے چوتھے حصے میں دیکھیں سوات سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ

اسی بارے میں