بدھ 30 اکتوبر کا سیربین

بدھ 30 اکتوبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

افغانستان میں قیامِ امن کی کوششیں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان نے افغان امن کونسل کي اپنے يہاں موجود طالبان کمانڈر ملا عبدالغني برادر سے ملاقات کرانے پر رضامندي ظاہر کي ہے جبکہ وزيراعظم نواز شريف بھي صدر کرزئي کي دعوت پر اگلے ماہ کابل جائيں گے۔ اگلے سال اتحادي افواج کے انخلاء کے پيش نظر دونوں ملک اپني اپني ترجيحات کے مطابق تعلقات کي بہتري کي کوشش ميں ہيں۔ پاکستان کا کيا موقف ہے۔

رپورٹس کے علاقے دیکھیئے اسي بارے ميں صحافي سميع يوسف زئي اور بي بي پشتو سروس کے ايمل پسرلے گفتگو سیربین کے پہلے حصے میں۔

ڈرون حملے سے متاثرہ خاندان واشنگٹن میں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے قبائلي علاقوں سے ڈرون حملے سے متاثرہ ايک خاندان امريکي کانگريس کے ايک رکن کي دعوت پر واشنگٹن ميں ہے، جہاں اِس خاندان نے ڈرون حملوں سے قبائلي علاقوں کے لوگوں پر پڑنے والے منفي اثرات سے امريکي کانگريس کے ارکان کو آگاہ کيا۔ دیکھیئے واشنگٹن سے برجيش اوپادھيائے کي رپورٹ

اور عالمی موضوعات میں شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں ریڈ کراس کو نو ماہ سے شامی فوج کے محاصرے میں گھرے شہریوں کو نکالنے کی اجازت دے دی گئی۔ بی بی سی کی چیف انٹرنیشنل کاررسپونڈنٹ ليزڈوسٹ کی رپورٹ دیکھیئے سیربین کے دوسرے حصے میں

’بالی وڈ فلموں کے شائقین حقیقت دیکھنا نہیں چاہتے‘ کرینہ کپور

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا کی فلمی صنعت بالی وڈ کو سو برس مکمل ہو گئے ہیں۔ اُس وقت سے اب تک بالی وڈ نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور کئی بڑے اور نامور اداکار اور اداکارائیں پیدا کی ہیں۔ ایسے ہی دو نوجوان اور خوبصورت فنکار کرينہ کپور اور عمران خان اپنی نئی فلم گوری تیرے پیار میں ریلیز ہونے والی ہے اور یہ اِسی فلم کی تشہیر کے لیے اِن دنوں لندن میں ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شائقین سنیما اپنی پریشانیوں کو بھلانے جاتے ہیں اس لیے وہ تفریحی کامن کرتے ہیں۔ دیکھیئے ان کا تفصیلی انٹرویو

کلک

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہر بدھ کو سیربین کے آخر میں شامل ہوتا ہے ہمارا ٹیکنالوجی کا ہفتہ وار سلسلہ ’کلک‘۔

ويسے تو ہم اس سلسلے ميں کسي نئي ٹيکنالوجي پر نظر ڈالتے ہيں ليکن آج سنگاپور کي سير کريں گے اور يہ ديکھيں گے کہ ٹيکنالوجي کے اس مرکز ميں سائنسي دنيا کس طرح اس شہر کو تيزي سے ترقي کرنے ميں مدد دے رہي ہے ؟

پیش کر رہی ہيں نوشین عباس۔

اسی بارے میں