اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ڈرون حملے بند کرانے میں حکومت سنجیدہ‘

تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد حکومت ِ پاکستان کی طرف سے مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ اس تناظر میں ہم نے صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی سے بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں بات کی جن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اب ڈرون حملے بند کرانے کے سلسلے میں سنجیدہ دکھائی دیتی ہے۔