پیر چار نومبر کا سیربین

سوموار چار نومبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

نیٹو سپلائی، وفاقی حکومت کا مذاکرات پر اصرار، طالبان کا انکار

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایک متفقہ قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیس نومبر تک امریکی جاسوس طیارے روکنے اور نیٹو سپلائی بند کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں وگرنہ صوبائی حکومت خود اپنا لائحہ عمل اختیار کرے گی۔ دیکھیے اس بارے میں ہمارے نامہ نگار عزیز اللہ کی رپورٹ

وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اس بیان پر کہ نو ستمبر کو شدت پسندی کے بارے میں کل جماعتی کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کا احترام کیا جائے گا اور امن کے لیے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ تاہم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے دیکھیے ہمارے نامہ نگار محمود جان بابر اور صحافی سلیم صافی کی بات چیت

’امریکہ میں کسی نے خاص توجہ نہیں دی‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس حصے میں دیکھیے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر عالمی سطح پر صرف افغانستان کے صدر اور امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان سامنے آئے ہیں۔ حکیم اللہ کی ہلاکت پر پاکستان کے امریکہ کے سابق سفیر حسین حقانی نے سیربین سے بات چیت کی۔

’پنجاب میں گیس تین ماہ کے لیے بند‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس حصے میں دیکھیے عالمی خبروں کے علاوہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے ملک میں گیس کی قلت اور پنجاب میں گیس کی بندش پر خصوصی انٹرویو۔

سو خواتین کانفرنس

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت منگل کو اپنا خلائی سیارہ اور اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس پر دہلی سے ہمارے نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ۔

اس کے علاوہ دیکھیے بھارت میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے اور سال میں ایک دن ایسا ہے جو ہندو کلینڈر کے مطابق شادی کے لیے مبارک ہے۔ اسی روز صرف دہلی ہی میں بیس ہزار شادیاں ہوتی ہیں۔ رش کے باعث شادی کی تیاری کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں