اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر 11 نومبر کا سیربین، دوسرا حصہ

اسلام آباد کے مضافات میں حقانی نیٹ ورک کے ایک اہم رہنما نصیرالدین حقاني کو اتوار کی شب گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ امریکی وزارتِ خزانہ نے جولائی دو ہزار دس میں نصیرالدین حقانی پر مالی پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان کي ہلاکت کے بعد کي تازہ ترين صورت حال اور پوليس کي تفتيش سے آگاہ کرنے کے ليے اسلام آباد سے پروگرام میں شامل تھے نامہ نگار محمود جان بابر۔

اس کے بعد دیکھیے اسی موضوع پر بی بی سی پشتو سروس کے داؤد اعظمی سے گفتگو جو سٹوڈیو میں موجود تھے۔

الیکشن کميشن نے سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے چار ماہ کی مہلت کی درخواست دائر کی ہے، جس کی سماعت منگل کو ہو گی۔ جبکہ گذشتہ ہفتے ہی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں انتخابات مقررہ وقت، یعنی سات دسمبر اور ستائیس نومبر کو ہونے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات متنازعہ کیوں ہو گئے ہيں نامہ نگار عنبر شمسی نے يہ جاننے کی کوشش کی اپنی رپورٹ میں۔